اردوورلڈنیوز۔ منہاج القران جاپان کے مطابق ملک محمد ایوب خان جو چیبا نوداشی میں 26 سال سے مقیم تھے گزشتہ رات 12 اپریل اسکوبا کے ہسپتال میں کنسر کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں محمد ایوب کے پاس جاپانی پاسپورٹ تھا اور وہ پاکستان کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور ایک 2 ماہ کی ننھی بچی چھوڑی ہے
مرحوم ملک محمد ایوب خان کا نمازِ جنازہ اتوار مورخہ 14 اپریل بعد نماز مغرب شام 6 بجے منہاج القران مرکز باندو شی ابراکی کین میں پڑھایا جائے گا ۔ منہاج القرا ن جاپان کے جناب محمد انعام الحق صاحب نےپاکستانیوں اور مسلمان بھائیوں سے مرحوم کے جنازے میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی اپیل کی ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین