حکومت کو اقتصادی وعدے پورے کرنے چاہئیں: بی او جے سربراہ

ٹوکیو: جاپان کے مرکزی بینک کے نئے سربراہ زری نرمی کا سیلاب آزاد کرنے کے بعد کہتے ہیں انہیں توقع ہے کہ حکومت ملک کی ڈگمگاتی ہوئی معیشت کو ٹھیک کرنے کے سودے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

بینک آف جاپان کے گورنر ہارُوہیکو کُورودا نے کہا مرکزی بینک اور حکومت نے معاہدہ کیا تھا کہ وہ ملک کی خوابیدہ معیشت میں پھر سے جان ڈالنے کے لیے ذمہ داری بانٹیں گے، جس میں مالیاتی تشکیلِ نو شامل تھی۔

کُورودا نے جمعہ کو ایک معاشی سمپوزیم کو بتایا، “ہم شدید توقع کرتے ہیں کہ حکومت اس محاذ پر قدم بڑھائے گی”۔

انہوں نے کہا، “یہ حکومت کے لیے انتہائی اہم ہے کہ مالیاتی مضبوطی کے لیے مستقبل کا لائحہ عمل ظاہر کرے اور مالیاتی ڈھانچوں کی اصلاحِ نو کے لیے رفتہ رفتہ قدم بڑھائے”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.