سُو کِی کی جاپان میں میانمار کے رہائشیوں سے ملاقات

ٹوکیو: جھنڈے ہلانے والے درجنوں نیک خواہشات گزاروں، بشمول میانمار کے لوگوں، نے نوبل انعام یافتہ اور اپوزیشن لیڈر آنگ سان سُو کِی کا استقبال کیا، جو ہفتے کو جاپان کے ایک ہفتہ طویل دورے پر پہنچیں۔

وہ بعد میں ٹوکیو کے کھچا کھچ بھرے ایک ہال میں میانمار کے رہائشیوں سے ملیں، اور مسکراہٹوں کے ساتھ ان کے سوالوں کے جواب دئیے۔

اپنے دورے کے دوران جاپانی حکومتی اہلکاروں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں  سُو کِی متوقع طور پر میانمار کے لیے امداد کا معاملہ اٹھائیں گی۔

جاپان، ایک ایسی جگہ جو قانون ساز اور نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی رہنما کے لیے خصوصی جذبات رکھتی ہے، میں سُو کِی کی بہت زیادہ عزت کی جاتی ہے، جنہوں نے جاپان کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کی وجہ سے قریباً دو عشرے نظر بندی میں گزارے۔

وہ طے شدہ طور پر وسطی جاپان میں کیوتو جائیں گی، جہاں انہوں نے قریباً تین عشرے قبل ایک جامعہ میں تعلیم حاصل کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.