ٹوکیو: جاپانی ہوائی کمپنی آل نیپون ائیر ویز (اے این اے) نے لڑکیوں پر مشتمل مقبول آئڈل گروپ اے کے بی 48 کے ساتھ اشتہاری شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد ایشیا کے اندر اس کے بین الاقوامی راستوں کی تشہیر کی کوشش ہے۔
اسپورٹس نیپون نے جمعہ کو خبر دی کہ ترجمان کے مطابق، اے این اے، اے کے بی 48 برانڈ کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، جو پہلے ہی چین اور انڈونیشیا میں مقبولیت کے درجے پر فائز ہے، تاکہ ایشیا میں پروازیں مہیا کرنے والی بین الاقوامی ہوائی کمپنی کے طور پر اس کی شہرت میں اضافہ کیا جا سکے۔
اس شراکت داری کے تحت، اے این اے اپنے دورانِ پروازی تفریحی نظاموں میں ایک موسیقی کا چینل پیش کرنے کا آغاز کرے گا جو اے کے بی 48 کے گانوں کے لیے مخصوص ہو گا۔ وہ اپنی بین الاقوامی پروازوں میں گروپ ممبروں کے “انتخابات” کی ری پیٹ نشریات دکھانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ دوسرے منصوبوں میں ایک ویب سائٹ کا قیام شامل ہے جس میں اے کے بی 48 کے گروپ ممبروں کو دورانِ سفر اور مختلف ایشیائی مقامات پر کھیلتے ہوئے دکھایا جائے گا تاکہ بین الاقوامی سفر کی مقبولیت میں اضافے کی کوشش کی جا سکے۔