صومالی قزاق کو 11 سال قید

ٹوکیو: ایک جاپانی عدالت نے جمعے کو ایک افریقی شخص کو 11 سال قید کی سزا سنائی، جو چار اشخاص میں سے ایک ہے جنہوں نے عمان کے ساحل کے قریب ایک جاپانی ٹینکر کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی۔

جی جی پریس کے مطابق، یہ 21 سالہ شخص واقعے کے وقت جاپانی قانون کے تحت کمسن تھا اور ان چار افریقیوں، جن کے بارے خیال ہے کہ صومالیہ سے ہیں، میں شامل تھا جنہیں مارچ 2011 میں بحرِ ہند میں ایک حملے پر حراست میں لیا گیا۔

اطلاع کے مطابق، سب مشین گنوں سے مسلح آدمیوں نے اس ٹینکر کو ہتھیانے کی کوشش کی تھی، جو متسوئی او ایس کے لائنز کے زیر انتظام چل رہا تھا اور اس پر عملے کے 24 اراکین سوار تھے۔ بحریہ کے اہلکاروں نے ان اشخاص کو حراست میں لیا اور انہیں جاپان کوسٹ گارڈ کے حوالے کر دیا، جس نے انہیں مقدمے کا سامنے کرنے کے لیے ٹوکیو پہنچانے کے لیے پہلی مرتبہ ملک کے انسدادِ قزاقی قانون کا استعمال کیا۔

عدالت نے مترجموں کے دو سیٹ استعمال کیے — ایک جاپانی سے انگریزی اور دوسرا انگریزی سے صومالی۔

صومالی قزاقوں پر دوسرے ممالک بشمول نیدر لینڈز اور جنوبی کوریا میں مقدمات چلائے جا چکے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.