ٹوکیو: سرکاری اطلاعات کے مطابق، ہفتے کو علی الصبح مغربی جاپان میں 6.3 شدت کا ایک زلزلہ آیا، جس سے 24 لوگ زخمی اور کچھ مکانات تباہ ہو گئے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی، جس نے اطلاع دی کہ زلزلہ 6.0 کی شدت پر ناپا گیا، نے بعد میں اپنی ریڈنگ پر نظرِ ثانی کر کے اسے 6.3 درجے پر کر دیا۔
تاہم نیشنل پولیس ایجنسی نے کہا کہ ہفتے کو نقصان محدود رہا، اگرچہ کم از کم 24 لوگ زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ایجنسی کے ایک اہلکار کے مطابق، صوبہ فوکوئی میں ایک 82 سالہ خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئی جب وہ زمین پر گر پڑی، جبکہ صوبہ ہیوگو میں ایک اور 74 سالہ خاتون اپنی کولہے کی ہڈی تڑوا بیٹھی۔
کانسائی الیکٹرک پاور نے کہا کہ صوبہ فوکوئی میں اس کے اوئی ایٹمی بجلی گھر،جو اس وقت چلنے والے ری ایکٹروں والا جاپان کا اکلوتا بجلی گھر ہے، پر کوئی بدقسمت واقعہ رونما نہیں ہوا۔