جاپان مستقل طور پر اوکی ناوا میں پیٹریاٹ میزائل تعینات کرے گا

ٹوکیو: حکومت اس ماہ سے اوکی ناوا میں مستقل طور پر پیٹریاٹ میزائل تعینات کرے گی جو شمالی کوریا کے میزائل خطرات کے پیشِ نظر اس کی جانب سے دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وزیرِ دفاع ایتسونوری اونودیرا نے کہا ان کی وزارت پیٹریاٹ ایڈوانسڈ کیپے بیلٹی (صلاحیت) 3 یعنی پی اے سی 3 میزائل نظاموں کو اوکی ناوا میں دو فوجی اڈوں پر تعینات کرے گی — جو جلد از جلد اپریل میں ہو جانے کی توقع ہے۔

اونودیرا نے جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، وزارت نے قبل ازیں انہیں مارچ 2015 سے تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا تھا تاہم “ہم اس منصوبے کو آگے لانے پر غور کر رہے تھے جو بیلاسٹک میزائلوں کے خلاف لوگوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے”۔

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک شمالی کوریا کی جانب سے درمیانی حدِ ضرب والے میزائل کے لانچ سے قبل مکمل چوکسی کی حالت میں ہے۔

جنوبی کوریائی انٹیلی جنس کا کہنا ہے کہ شمال نے اپنی مشرقی ساحلی پٹی سے ناگزیر طور پر لانچ کے لیے دو درمیانی حدِ ضرب والے میزائل تیار کر لیے ہیں، اگرچہ اس کے اتحادی چین نے بڑھتی ہوئی فوجی کشیدگی کے وقت پر اشتعال انگیز حرکات سے باز رہنے کو کہا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.