ٹوکیو: سونی کارپوریشن نے منگل کو کہا کہ اس کے ذاتی انٹرنیٹ سروس مہیا کار سو نیٹ انٹرٹینمنٹ نے گھریلو استعمال کے لیے نئی انٹرنیٹ سروس لانچ کی ہے جو دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروس سمجھی جا رہی ہے، جس کی ڈاؤنلوڈ کی سپیڈ 2 جی بی فی سیکنڈ تک جا رہی ہے، جو جاپان میں مسابقانہ فائبر کنکشنوں کی اوسط رفتار سے دوگنا زیادہ ہے۔
اکلوتے گھروں یا دو یا کم منزلوں والی اپارٹمنٹ بلڈنگوں کے لیے مخصوص یہ تیز ترین کنکشن، جسے نورو کہا جاتا ہے، ایک مہینے کے 4,980 ین وصول کرتا ہے جو غیر مناسب نہیں، اور 2 جی بی فی سکینڈ کی ڈاؤنلوڈ اور 1 جی بی فی سیکنڈ کی اپلوڈ اسپیڈ مہیا کرتا ہے۔
صارفین پر دو سالہ کانٹریکٹ سائن کرنے کی شرط ہے (جو یہاں جاپان میں کوئی انوکھی بات نہیں) اور ابتدائی تنصیب کے لیے 52,500 ین ادا کریں گے، جس کا مطلب ہے کہ یہ سروس سستی تو نہیں ملتی، تاہم ایک ایسی دنیا جہاں آنلائن گیمنگ اور ہائی ڈیفی نیشن (اعلی تصویری معیار والی) ویڈیوز کی اسٹریمنگ ہر ممکن تیز کنکشن مانگتی ہے، وہاں سو نیٹ کو گاہک ڈھونڈنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔