ایف اے اے 787 کی پروازیں بحال کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدام کے قریب

واشنگٹن: امریکی نگران ایک کلیدی دستاویز کی منظوری کے قریب ہیں جو بوئنگ کمپنی کے گراؤنڈ شدہ 787 ڈریم لائنر طیاروں کو  چند ہی ہفتوں میں سروس میں واپس لا سکتی ہے؛ یہ بات معاملے سے باخبر ذرائع نے بتائی۔

“تعمیلِ منصوبہ کی کیفیت” نامی اس دستاویز کی منظوری بوئنگ کے اعلی ٹیکنالوجی والے طیارے کی تین ماہ سے جاری گراؤنڈنگ ختم کرنے میں فیصلہ کن اقدام ثابت ہو گی۔

اس گراؤنڈنگ نے بوئنگ کو ایک اندازے کے مطابق 600 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا ہے، طیاروں کی فراہمی منقطع کی ہے اور کچھ ہوائی کمپنیوں کو متبادل طیارے لیز پر لینے پر مجبور کیا ہے۔ کئی ہوائی کمپنیوں نے کہا کہ وہ بوئنگ سے زرِ تلافی کا مطالبہ کریں گی، جو طیارہ ساز کمپنی کے خسارے میں مزید ممکنہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

تاہم امریکی نگران ادارے کے اہلکار ہوئرتا نے کہا کہ ایجنسی بوئنگ کی جانب سے جمع کروائے گئے ٹیسٹوں اور تجزیے کا جائزہ لے رہی ہے اور اسے اس وقت منظور کرے گی جب “ہم مطمئن ہوں کہ بوئنگ کا دوبارہ ڈیزائن شدہ بیٹری سسٹم ایف اے اے کی شرائط پر پورا اترتا ہے”۔

منصوبے کی کیفیت کی منظوری کے بعد، بوئنگ ایک “سروس بلیٹن” تیار کرے گا، اور باضابطہ طور پر تمام ہوائی کمپنیوں کو بتائے گا کہ پوری دنیا میں فراہم شدہ 50 طیاروں پر نئی بیٹریاں فٹ کر لیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.