ٹوکیو: حکومت نے بدھ کو کہا، جاپان نے مارچ 2013 کو ختم ہونے والے سال کے دوران چینی طیاروں کے جواب میں ریکارڈ تعداد میں لڑاکا جیٹ طیارے اڑائے، جن میں سے اکثر واقعات متنازع جزائر کو قومیانے کے بعد ہوئے۔
13 دسمبر کو چین کی سرکاری بحری انتظامیہ سے تعلق رکھنے والے ایک وائے 12 ٹربو پروپ طیارے نے متنازع جزائر پر فضا کی خلاف ورزی کی، جس سے جاپانی ایف 15 کو اڑان بھرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
حکومت نے اس وقت کہا تھا کہ یہ چینی طیاروں کی جانب سے جاپانی فضاؤں کی کبھی بھی کی گئی پہلی خلاف ورزی تھی۔
ریاستی ملکیت والے چینی بحری جہاز ستمبر سے درجنوں بار متنازع جزائر کے نزدیک آ چکے ہیں، جو کبھی کبھار ان کے اطراف واقع 12 بحری میل کے علاقائی پانیوں میں بھی گھس آتے ہیں۔