سورابایا، انڈونیشیا: جاپان نے ہفتے کو جحیم پیسفک تجارتی معاہدے میں شمولیت کا مرحلہ مکمل کر لیا جب اس نے عالمی معیشت کے 40 فیصد سے زیادہ حصے پر مشتمل مجوزہ معاہدے کے لیے اپنے آخری حریف کینیڈا کی رضامندی بھی جیت لی۔
یہ فیصلہ اس وقت متفقہ بن گیا جب کینیڈا نے جاپان کے ساتھ مشاورت کو “کامیابی سے اختتام پذیر” کر لیا، جبکہ قبل ازیں وہ 11 قومی امریکی پشت پناہی والے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) میں اکلوتا ملک تھا جو ٹوکیو کی مخالفت کر رہا تھا۔
“ہم (جاپان کے ساتھ) کام کرنا جاری رکھنے کی جانب دیکھ رہے ہیں تاکہ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلق کو اس طرح گہرا کریں کہ وہ ہمارے دونوں ممالک میں سخت محنتی لوگوں کے لیے غیر معمولی فوائد پیدا کرنے کا باعث بنے۔”
کینیڈا کی توثیق انڈونیشیا کے شہر سورابایا میں ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس کے موقع پر دو طرفہ مذاکرات کے بعد سامنے آئی۔
دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان کی آزاد تجارتی مذاکرات میں شمولیت کے بعد یہ معاہدہ عالمی معیشت کا قریباً 40 فیصد کور کرے گا، جو اسے دنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی معاہدہ بنا دے گا۔