نیو یارک: ٹیوٹا موٹر کارپوریشن 2015 تک اپنے کینٹکی کے پلانٹ میں لیکسس ای ایس 350 سیڈان کی اسمبلنگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو پہلا موقع ہو گا کہ جاپانی کار ساز ادارہ امریکہ میں اپنی لگژری اقسام کی ایک گاڑی تیار کرے گا۔
ٹیوٹا نے کہا کہ وہ جارج ٹاؤن فیکٹری میں 360 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جو ٹیوٹا کیمرے اور دوسرے ماڈل بناتی ہے۔
ایک ذرائع نے قبل ازیں بتایا تھا کہ ٹیوٹا کو جارج ٹاؤن والے پلانٹ میں پیداواری گنجائش شامل کرنے پر کینٹکی میں 146.5 ملین ڈالر مالیت کی ٹیکس چھوٹ دینے کی پیشکش کی گئی تھی۔
(ٹیوٹا کے امریکہ میں سربراہ) لینٹز سے جب پوچھا گیا کہ ای ایس کو شمالی امریکہ میں ٹیوٹا کے کسی اور پلانٹ پر بنایا جا سکتا ہے تو انہوں نے کہا، “اگر آپ کینٹکی کو دیکھیں تو یہ ہمارا پرانا ترین پلانٹ ہے۔ مجھے لیکس کے مختلف پلانٹس پر حصے بخروں میں پیداوار ہوتی نظر نہیں آ رہی۔”
ٹیوٹا نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ آیا دوسرے ماڈل، بشمول پیرئیس، امریکی منڈی میں بنائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔