ناگانو کی میراتھون کسی واقعے کے بغیر اختتام پذیر

ناگانو: ناگانو میراتھون اتوار کو بغیر کسی بڑے واقعے کے اختتام پذیر ہو گئی جو بوسٹن میں تین لوگوں کو ہلاک اور 180 کو زخمی کرنے والے دوہرے بم دھماکوں کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں منعقد ہوئی ہے۔

انتظامی ٹیم کے ایک رکن نے اے ایف پی کو بتایا، “ہم نے کسی غیر معمولی پریشانی کے بغیر 13:30 بجے دروازہ بند کر دیا”۔

منتظمین نے کہا تھا کہ 650 سے زیادہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکار اس میں شامل ہوں گے تاہم پچھلے پیر کو امریکہ میں رونما ہونے والے واقعات کے بعد اس تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ناگانو میراتھون شہر میں سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی ہے جس نے 1998 کے سرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی تھی۔

قریباً 10,000 دوڑنے والوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا، جو برفانی موسم میں شروع ہوا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.