ٹوکیو: جاپان کی دو سب سے بڑی ہوائی کمپنیوں نے پیر کو کہا انہوں نے امریکی ایوی ایشن حکام کی جانب سے بوئنگ کی بیٹری کی مرمت کی تجویز کی منظوری کے بعد مسائل زدہ طیارے ڈریم لائنر پر بیٹریاں تبدیل کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
آل ینپون ائیر ویز، جو دوسری بڑی ہوائی کمپنی ہے، نے چند ایک ہوائی اڈوں پر اپنے 17 ڈریم لائنر طیاروں میں سے پانچ پر نیا بیٹری سسٹم نصب کرنا شروع کیا؛ یہ بات کمپنی کے ترجمان نے بتائی۔
جاپان ائیر لائنز نے بھی پیر سے ہانیدا اور ناریتا کے ہوائی اڈوں پر اپنے سات میں سے دو ڈریم لائنروں میں تبدیلی کی کاروائیاں شروع کر دیں۔
ایف اے اے کے مطابق، ہوائی کمپنیاں مسائل زدہ لیتھیم آئن بیٹریوں، جو زیادہ گرم ہو گئی تھیں اور وسط جنوری میں پوری دنیا میں ڈریم لائنر طیاروں کی گراؤنڈنگ کی وجہ بنیں، کو ٹھیک کرنے کے لیے فکس نافذ کرنے کے حوالے سے ہدایات وصول کریں گی۔