ٹوکیو: پولیس نے پیر کو کہا، 40 کے پیٹے میں ایک عورت نے ٹوکیو میں اس وقت اپنے آپ کو ایک سپر مارکیٹ کے بیت الخلاء میں پھانسی دے لی جب وہ کھانا چراتی پکڑی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق، کودائیرا میں ایک سپر مارکیٹ کے ملازم نے اتوار کو دوپہر 1:30 بجے کے قریب عورت کو کھانے پینے کی اشیاء چراتے دیکھا۔ فُوجی ٹی وی نے اطلاع دی کہ عورت کو دفتر لے جایا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی تھی جب اس نے بیت الخلاء جانے کی درخواست کی۔ اسے واش روم لے جایا گیا جہاں پولیس کے مطابق اس نے خود کو اپنے سوئیٹر کے ساتھ پھانسی دے لی۔
پولیس کے مطابق، عورت کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ پیر کو بے ہوشی کی حالت میں رہی۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بیان کی ہے۔ پولیس نے کہا وہ ابھی تک عورت کی شناخت میں کامیاب نہیں ہو سکے۔