سورابایا، انڈونیشیا: ایک امریکی تجارتی اہلکار نے اتوار کو کہا جحیم پیسفک تجارتی معاہدے میں جاپان کی شرکت امریکی برآمدات کے لیے ایک بہت بڑی منڈی تخلیق کرے گی اور ملازمتیں پیدا کرے گی۔
قائم مقام امریکی تجارتی نمائندے دمیتروئس میرنٹیس نے امریکی پشت پناہی والے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) میں جاپانی شمولیت کے متفقہ فیصلے کا خیر مقدم کیا، جب ایک دن قبل کینیڈا نے اپنی مزاحمت کم کر دی تھی اور جاپان کو اجازت دی۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا، “ٹی پی پی کی رکنیت پہلے ہی امریکہ اور ہر رکن ملک کے لیے طاقتور، اقتصادی مواقع پیش کر رہی تھی اور جاپان کی شمولیت اس کی اہمیت اور مجموعی طور پر اس کے امکانات میں اضافہ کرتی ہے”۔
میرنٹیس نے ایشیا پیسفک اقتصادی تعاون تنظیم (اپیک) کے وزرائے تجارت کے انڈونیشیائی شہر سورابایا میں اجلاس کو اقتصادی انضمام اور علاقے میں مواقع میں بہتری پیدا کرنے کی جانب “ایک ثابت قدم پیش رفت” قرار دیا۔
جاپان ٹی پی پی مذاکرات میں آسٹریلیا، برونائی، چلی، ملائیشیا، نیوزی لینڈ، پیرو، سنگاپور، امریکہ اور ویتنام کے ساتھ شمولیت اختیار کر رہا ہے۔