جنوبی کوریائی وزیرِ خارجہ نے یاسوکونی مزار کے دورے پر اپنا جاپانی دورہ موخر کر دیا

سئیول: جنوبی کوریا نے پیر کو ایک جاپانی کابینہ کے وزیر کے متنازع جنگی مزار کے دورے پر اپنے وزیرِ خارجہ یون بیونگ سے کا ٹوکیو کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر دیا۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “ہم مزار کے دوروں پر سخت فکرمندی اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں جو ایک ایسے قبضے کی تقدیس کرتا ہے جس نے جاپان کے پڑوسیوں پر عظیم دکھ اور غم مسلط کیے تھے”۔

جاپان کے ڈپٹی وزیرِ اعظم تارو آسو اور کینجی فورویا، جو نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن کے سربراہ ہیں، نے اتوار کو الگ الگ یاسوکونی مزار کا دورہ کیا تھا۔

سئیول کی وزارتِ خارجہ نے مزار کے تازہ ترین دوروں کو “اشتباہ آمیز” قرار دیا اور ٹوکیو کو پرزور انداز میں ترغیب دی کہ وہ اپنے پڑوسیوں کا اعتماد جیتنے کے لیے “ذمہ دارانہ اقدام اٹھائے”۔

وزارت کی ایک ترجمان خاتون نے کہا، اس ہفتے کے آخر میں وزیرِ خارجہ یون — جو مارچ میں عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورہ ہو گا– کے دورے کی مشاورت احتجاجاً ملتوی کر دی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.