فوکوشیما پلانٹ پر پر چوہوں نے ایندھنی راڈز کی ٹھنڈائی روک دی

ٹوکیو: جاپان کے تباہ حال ایٹمی بجلی گھر میں پیر کو ایک استعمال شدہ ایندھنی راڈز کے تالاب کی ٹھنڈائی دو مردہ چوہے ہٹانے کے لیے روکنا پڑی، جو پانچ ہفتوں میں چوہوں کی وجہ سے ٹھنڈائی کا نظام بند ہونے کا تیسرا موقع ہے۔

پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور (ٹیپکو) نے کہا اس نے نمبر 2 یونٹ کے تالاب، جس میں فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کی سائٹ پر استعمال شدہ یورینیم کے ایندھنی راڈ محفوظ ہیں،  کا ٹھنڈائی کا نظام کچھ گھنٹوں کے لیے روکا تاکہ چوہوں کو ہٹایا جا سکتا اور مزید دراندازی روکنے کے لیے چوہا روک جال لگائے جا سکتے۔

مارچ 2011 میں ایک سونامی نے پلانٹ کو تباہ کر دیا تھا، اس کے تین ری ایکٹروں پر ایندھنی راڈز کو پگھلا دیا اور 160,000 لوگوں کو گھر سے بے گھر کر دیا۔

ٹوکیو سے 240 کلومیٹر شمال میں واقع اس پلانٹ کے مسائل نے حکومت اور ایٹمی نگران ادارے کی جانب سے سخت سرزش کو دعوت دی ہے، جبکہ عوامی بحث پھر سے شروع ہو گئی ہے کہ ٹیپکو اس منصوبے کی سبکدوشی کے قابل بھی ہے یا نہیں جس میں کئی عشرے لگنے کی توقع ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.