ٹوکیو: شہنشاہ اور ملکہ اس برس بھارت کا دورہ کریں گے۔ چیف کیبنٹ سیکرٹری یوشی ہیدے سُوگا نے پیر کو کہا کہ شاہی جوڑے کو بھارت کی حکومت نے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی ہے تاکہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منائی جا سکے۔
این ایچ کے کے مطابق، شہنشاہ نے ایک مرتبہ پہلے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا جب وہ ولی عہد تھے، تاہم بطور شہنشاہ یہ ان کا پہلا دورہ ہو گا۔
سُوگا نے کہا دورے کی حتمی تاریخ ابھی طے ہونا باقی ہے۔ یہ شاہی جوڑے کا پہلا سمندر پار دورہ ہو گا جب وہ پچھلے مئی میں ملکہ الزبتھ دوم کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت کے لیے لندن گئے تھے۔