ایبے اور ‘ایبے نامکس’ کے لیے مضبوط ووٹر سپورٹ، عوامی رائے شماریاں

ٹوکیو: پیر کی اخباری رائے شماریوں کے مطابق، جاپانی ووٹر وزیرِ اعظم شینزو ایبے کے لیے مضبوط سپورٹ برقرار رکھ رہے ہیں جیسا کہ ان کی ‘ایبے نامکس’ اقتصادی پالیسی نے ین کی قدر میں کمی اور حصص کی قیمتوں میں اضافے میں مدد دی ہے، تاہم وہ عدم تشدد کے حامی آئین پر نظرِ ثانی کے حوالے سے ان کے منصوبے میں بہت کم دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایبے، جو دسمبر میں وزارتِ عظمی میں واپس آئے جب ان کی قدامت پسند لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے انتخاب جیتا، نے انتہائی نرم زری پالیسی اور بڑے مالیاتی اخراجات کی دوہری مار کے ذریعے تفریطِ زر (کم روپے کی کیفیت جس کی وجہ سے کساد بازاری شروع ہو جاتی ہے) کو بھگانے کا وعدہ کیا ہے۔

اخبار کے مطابق، ان کی حمایتی درجہ بندی 2001 کے بعد سب سے زیادہ تھی، جب کرشماتی لیڈر جونی چیرو کوئیزومی وزارتِ عظمٰی میں تھے۔

کیودو نیوز ایجنسی کے ایک پول نے اتوار کو انکشاف کیا کہ ایبے کی حمایتی درجہ بندی پچھلے سروے کے مقابلے میں ایک پوائنٹ بڑھ کر 72.1 فیصد ہو گئی، جبکہ روزنامہ مانیچی کے پول سے پتا چلا کہ ایبے کی حمایتی درجہ بندی پچھلے سروے کے 66 فیصد کے مقابلے میں 4 فیصد پوائنٹس گر گئی ہے۔ یاد رہے کہ سابق وزیرِ اعظم یوشیکو نودا کی حکومت کے آخری دنوں میں ڈیموکریٹک پارٹی کی کابینہ کے لیے حمایتی درجہ بندی 20 فیصد کے کم ترین اعداد پر مشتمل تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.