جائے وقوعہ پر پڑے نطفے سے اسکول میں جنسی اعضاء کی نمائش کرنے والے بے شرم کی شناخت

ٹوکیو: پولیس نے جمعرات کو کہا، ایک 37 سالہ شخص کو ٹوکیو کے اسکول میں بچوں کے سامنے اپنے جنسی اعضاء کی نمائش کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

این ٹی وی کے مطابق، اس شخص، جس کا نام کینّی چی اچیکاوا عمر 37 سال پتا چلی ہے، پر الزام ہے کہ وہ جنوری 2012 میں میگُورو وارڈ کے ایک ایلیمنٹری اسکول کے قریب کھڑا رہا اور کھیل کے میدان میں لڑکیوں اور عمارت کے قریب سے گزرنے والی خاتون کو اپنے جنسی اعضاء دکھاتا رہا۔

تاہم، فروری 2012 کے ایک الگ واقعے میں اسکول کے باہر اسی مقام پر اس کا تولیدی مادہ وہاں رہ گیا۔ ڈی این اے کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ تولیدی مادہ اچیکاوا کا تھا، جس سے پولیس نے اس پر دونوں مواقع پر عوامی بے ہودگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا۔

اچیکاوا نے پولیس کو بیان دیا کہ ایسا کرنے بارے کچھ یاد نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.