مرگی کے مریض کرین ڈرائیور کی ماں اور مالک کو مہلک حادثے پر زرِ تلافی کی ادائیگی کا حکم

اُتسونومیا: ایک مرگی کے مریض، جو اپریل 2011 میں صوبہ توچیگی میں ایک حادثے میں چھ بچوں کی موت کی وجہ بنا تھا، کی ماں کو اُتسونومیا کی ضلعی عدالت نے حکم دیا ہے کہ مرنیوالوں کے خاندانوں کو زرِ تلافی ادا کرے۔

سانکےئی شمبن نے جمعرات کو خبر دی، عدالت نے بدھ کو 28 سالہ ڈرائیور ماساتو شیباتا اور اس وقت اس کے مالک –جسے شیباتا کی مرگی کا پتا تھا– کو بھی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

مقدمے کے دوران شیباتا نے موبائل کرین ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے اپنی مرگی کی بیماری چھپانے کا اعتراف کیا تھا، اور یہ کہ وہ پہلے بھی مرگی کی وجہ سے حادثات کی وجہ بنا تھا۔

(ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے قائم) پینل نے ایک نظام کی تجویز پیش کی تھی جس کے ذریعے ڈاکٹر، اپنی صوابدید پر ہی، ایسے مریضوں کی اطلاع دیں گے جن کی علامات ان کے خیال میں متعلقہ مریض کی محفوظ انداز میں گاڑی چلانے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتی ہوں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.