2005 کے ٹرین پٹڑی سے اترنے کے مہلک واقعے کے ہلاک شدگان کی یاد میں دعائیہ تقریب کا اہتمام

ہیوگو: 2005 میں ٹرین پٹڑی سے اترنے کے واقعے میں ہلاک شدگان کے رشتے داروں اور جے آر ویسٹ کے اہلکاروں نے جمعرات کو آماگاساکی، صوبہ ہیوگو میں جائے حادثہ پر ایک دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

25 اپریل، 2005 کو جے آر فوکوچیاما لائن پر ایک تیز ٹرین صبح کے رش والے وقت میں ایک تنگ موڑ پر پٹڑی سے اچھل کر ایک رہائشی ٹاور میں جا گھسی تھی۔ 106 مسافروں کے لیے دعاؤں کا اہتمام کیا گیا تاہم 23 سالہ ڈرائیور کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا جسے اس حادثے سے قبل غلطیوں کی وجہ سے دو بار انضباطی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس تصادم کے بعد جے آر ویسٹ کے چار عہدیداروں پر پیشہ ورانہ غفلت کا الزام لگایا گیا تھا۔ ایک کو قصور وار نہیں پایا گیا اور دیگر تین بارے کوبے کی ضلعی عدالت اس گرما میں فیصلہ دینے والی ہے۔

اہلخانہ نے کہا کہا جے آر ایسٹ کو مناسب حفاظتی تدابیر — مثلاً ٹرین کو خودکارانہ روکنے والے آلے کی تنصیب جو ٹرین کو بہت زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرنے سے روکتا ہے– اختیار نہ کرنے پر ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.