ناکاؤ اے ڈی بی کے نئے چئیرمین منتخب

منیلا: فلپائن سے تعلق رکھنے والے قرض دہندہ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ تاکےہیکو ناکاؤ، جو جاپان کے ایک سابق نائب وزیرِ خزانہ ہیں، کو ایشیائی ترقیاتی بینک کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔

ناکاؤ، جو بین الاقوامی معاملات کے لیے ایک سابق نائب وزیر رہ چکے ہیں، اتوار کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے نویں صدر کے طور پر اپنی ذمہ داراں سنبھالیں گے؛ یہ بات ایک بیان کے مطابق اے ڈی بی کے بورڈ آف گورنرز کے چئیرمین پی چدمبرم نے کہی۔

چدمبرم، جو بھارت کے وزیرِ خزانہ بھی ہیں، نے کہا، “بین الاقوامی مالیات اور ترقی میں ان کا وسیع تر تجربہ اور ایشیائی خطے کا وسیع اور گہرا علم اے ڈی بی کو ایشیا پیسفک کے علاقے کو غربت سے پاک کرنے کا اپنا وژن پورا کرنے میں کام دے گا”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.