ایبے ماضی سے ناطہ توڑنے کے خواہشمند، آئندہ مزید کشیدگی کا خطرہ

ٹوکیو: اس اتوار کو جب وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے ایک تاریخی دن، جس کے بارے کم ووٹر ہی سوچتے ہیں، کی یاد میں تقریب میں شرکت کی تو وہ خاموشی سے اپنا ایجنڈا بھی آگے بڑھا رہے ہوں گے یعنی جاپان کو اس کے  مابعد جنگ عدم تشدد کے نظریے سے آزاد کیا جا ئے جس سے علاقائی کشیدگی مزید بھڑکنے کا خدشہ موجود ہے۔

چین اور جنوبی کوریا کے ساتھ متنازع جزائر اور تاریخ پر اس ہفتے کے تناؤ نے ظاہر کیا کہ مشرقی ایشیا میں سفارتکاری پر ماضی ایک مرتبہ پھر اثر انداز ہو رہا ہے۔

جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کے نام سے مشہور متنازع جزائر پر چین جاپان جھگڑے میں تناؤ میں بھی اضافہ ہوا، جب جاپانی قوم پرستوں کا ایک چھوٹا بحری بیڑہ چٹانی ٹاپوؤں کے قریب چلا گیا اور چین نے اپنے آٹھ نگرانی کے جہاز ان پانیوں میں بھیج دئیے جنہیں ٹوکیو اپنا علاقہ گردانتا ہے۔ “یہ آنے والے کل کی جھلک دکھا رہا ہے۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.