ٹوکیو: جاپان کا سیکیورٹیز نگران ادارہ امریکہ سے تعلق رکھنے والی سرمایہ کار کمپنی سے اس شبہے پر تفتیش کر رہا ہے کہ اس نے کارکردگی کی رپورٹس میں غلط بیانی کی اور اپنے بیان کردہ 1.4 ارب ڈالر کے بڑے فنڈز کو پورا نہیں کر سکتا تھا؛ یہ بات تفتیش کا علم رکھنے والے ایک ذریعے نے بتائی۔
ذریعے کے مطابق، سیکیورٹیز ایکسچینج اینڈ سرویلنس (ایس ای ایس سی) لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی ایم آر آئی انٹرنیشنل کارپوریشن کے خلاف جرمانے و سزاؤں کی سفارش کرے گا۔ جمعے کو پریس کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خزانہ تارو آسو نے کہا وہ ایم آر آئی سے جاری تفتیش کی میڈیا اطلاعات سے آگاہ ہیں تاہم مزید تبصرہ نہیں کر سکتے۔
جاپان نے اثاثوں کا انتظام کرنے والی کمپنیوں کے خلاف نگرانی میں اضافہ کیا ہے جب پچھلے برس روپے کے انتظام سے متعلق ٹوکیو سے کی کمپنی آئی آئی جے انویسٹمنٹ ایڈوائزر کی جانب سے نقصان و خسارہ چھپانے کا اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں 1.3 ارب ڈالر کا پنشن کا روپیہ ملوث تھا۔
اس کی ویب سائٹ کے مطابق، ایم آر آئی انٹرنیشنل نے قریباً 8,700 جاپانی گاہکوں سے 136.5 ارب ین (1.4 ارب ڈالر) جمع کیے تھے۔
ایم آر آئی نے امریکہ میں طبی دعوؤں سے متعلق مصنوعات میں سرمایہ کاری کر کے 6 تا 8.5 فیصد سالانہ منافع کی تشہیر کی تھی۔