امریکہ، جاپان کے فوجی سربراہان کا دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ٹوکیو: جاپان اور امریکہ کے فوجی سربراہان نے جمعے کو دفاعی اقدامات بڑھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا تاکہ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل دھمکیوں اور ایٹمی تجربات سے نمٹا جا سکے۔

امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چئیرمین جنرل مارٹن ڈیمپسے جاپان کے اعلی ترین دفاعی اہلکاروں سے ملے جیسا کہ وہ ایشیا کے ایک ہفتہ طویل دورے کا اختتام کر رہے تھے جس میں وہ جنوبی کوریا اور چین بھی گئے۔

اونودیرا نے کہا، “جاپان میں تناؤ عروج پر ہے، خصوصاً شمالی کوریا کے معاملے پر”۔ “اور اگرچہ تناؤ عروج پر ہے، تاہم میرا ذاتی یقین ہے کہ مواقع بھی موجود ہیں جو مزید تعاون، مزید انضمام، مختلف ماحول میں کام کی صلاحیت سے وجود میں آتے ہیں، اور ہم ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرجوش ہیں”۔

ایواساکی نے کہا کہ جاپان امریکہ اتحاد “نہ صرف جاپان کی قومی سلامتی، بلکہ ایشیا پیسفک کے خطے کے علاقائی تعاون، استحکام اور معاشی خوشحالی کے لیے” انتہائی اہم ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.