گولڈن ویک پر باہر جانے کا سلسلہ شروع

ٹوکیو: ٹوکیو: ہفتے کو ریل گاڑیاں اور ہوائی جہاز لوگوں سے بھرے ہوئے تھے چونکہ گولڈن ویک کی چھٹیوں کا رش شروع ہو گیا ہے۔

اس برس چھٹیاں دو طویل ویک اینڈز پر مشتمل ہیں۔

بڑی ٹریول ایجنسی جے ٹی بی کارپوریشن پیشن گوئی کر رہی ہے کہ گولڈن ویک کے دوران لوگوں کی ریکارڈ تعداد سفر کرے گی۔

جے ٹی بی نے کہا ایک سروے کے مطابق 22.796 ملین لوگ 6 مئی تک کے چھٹیوں کے دورانیے میں سیاحتی سفر پر جائیں گے۔ یہ سروے پروازوں اور ریل کی بکنگ کی تعداد پر مشتمل تھا۔ اس تعداد میں سے 22.2 ملین مقامی سیاحتی سفر پر جائیں گے، جبکہ بقیہ بیرونِ ملک جائیں گے۔

جے ٹی بی نے کہا یہ تعداد 1969 کے بعد سب سے زیادہ ہے جب اس نے ریکارڈ رکھنا شروع کیے، اگرچہ رواں برس ملحقہ چھٹیوں کی تعداد معمول سے کم ہے۔

سروے سے انکشاف ہوا کہ مقامی سیاح 35,900 ین خرچ کرنے کا اردہ رکھتے ہیں، جو پچھلے برس سے 2.9 فیصد زیادہ ہے۔ جے ٹی بی نے کہا، “جیسا کہ اقتصادی صورتحال مثبت ہو رہی ہے، بہت سے لوگ سفر پر زیادہ روپیہ خرچ کرنے پر رضامند ہو رہے ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.