پانچ کاروں کا تصادم، ایبے زخمی ہونے سے بچ گئے

ٹوکیو: وزیرِ اعظم شینزو ایبے کو لے جانیوالی ایک لیموزین ہفتے کو ٹوکیو میں ایک ٹال گیٹ پر پانچ کاروں کے تصادم میں ملوث ہو گئی تاہم پولیس نے کہا کہ وہ زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا، ایبے کی سرکاری گاڑی کے ساتھ پولیس کار میں آنے والے دو سپاہیوں کو چہرے پر معمولی زخم آئے۔

پولیس کار نے ٹال گیٹ پر اچانک بریک لگا لی تھی، جس کی وجہ سے ایبے کی گاڑی اس کے پیچھے جا ٹکرائی۔

اہلکار کے مطابق، دو دیگر پولیس کاریں اور رپورٹروں کو لے جانیوالی سیلون، جو ایبے کی کار کے پیچھے آ رہی تھیں، بھی اس تصادم میں ملوث تھیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق، ایبے وسطی ٹوکیو میں ایک پارک میں جا رہے تھے جہاں انہوں نے شمالی کوریا کے ہاتھوں اغوا شدہ جاپانی شہریوں، جو اس نے سرد جنگ کے دوران اغوا کیے، کی رہائی کا مطالبہ کرنے کے لیے ایک ریلی میں شرکت کرنا تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.