ٹوکیو: ولی عہد شہزادی ماساکو، جو قریباً ایک عشرے سے تناؤ سے پیدا شدہ بیماری کے علاج معالجے سے گزر رہی ہیں، اتوار کو نیدر لینڈز کے دورے پر روانہ ہوئیں جو 11 برسوں میں ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
اپنے خاوند ولی عہد شہزادہ ناروہیتو کے ہمراہ 49 سالہ سابق سفارتکار نے اتوار کو ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم کے سرکاری دورے پر روانگی اختیار کی جہاں وہ 30 اپریل کو ولیم الیگزینڈر کی تاج پوشی میں شرکت کریں گی۔
اگست، 2006 کے بعد ان کا نیدر لینڈز کا پہلا دورہ ہے جب نارُہیتو کے خاندان نے ملکہ بیٹریکس کی دعوت پر جائے آرام میں دو ہفتے گزارے تھے۔
یہ ان کا 2002 کے بعد پہلا سرکاری دورہ بھی ہے جب شاہی جوڑا 2002 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورے پر گیا تھا۔
شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے کہا، شاہی جوڑے کے چھ روزہ دورے کے دوران ماساکو کی ہالینڈ کے بادشاہ کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت طے ہے تاہم وہ “اپنی حالت کے پیشِ نظر” دوسری تقریبات چھوڑ سکتی ہیں۔