ڈریم لائنر نے اے این اے کے چئیرمین، بوئنگ کے سی ای او کے ہمراہ آزمائشی پرواز مکمل کر لی

ٹوکیو: ایک تبدیل شدہ ڈریم لائنر طیارے نے اتوار کو ٹوکیو کے آسمان میں اڑان بھری جس پر بوئنگ اور اے این اے کے ایگزیکٹو بورڈ کے اعلی عہدیداران سوار تھے، جیسا کہ طیارہ ساز ادارہ اور اس کا صفِ اول کا گاہک (آل نیپون ائیر ویز) مسافروں کو یقین دلانا چاہ رہے تھے کہ یہ جیٹ طیارے محفوظ ہیں۔

یہ آل نیپون ائیر ویز کے 787 کی پہلی پرواز تھی جب دو طیاروں پر بیٹریوں میں شعلے پیدا ہونے پر حفاظتی خدشات کے تحت پوری دنیا میں ان طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا تھا۔

اے این اے کی آزمائشی پرواز، جس کے پاس ڈریم لائنر طیاروں کا سب سے بڑا فضائی بیڑہ ہے، اس وقت سامنے آئی ہے جب ایتھوپین ائیر لائنز 787 طیاروں کی پروازیں بحال کرنے والی پہلی ہوائی کمپنی بن گئی۔

ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے دو گھنٹوں کی آزمائشی پرواز کے بعد، اے این اے کے چئیرمین ایتو اور بوئنگ کے تجارتی جہازوں کے سی ای او رے کونّر ڈریم لائنر کی سیڑھیوں سے اترے۔

ایتو نے کہا کمپنی مئی میں ڈریم لائنر طیاروں کو بے قاعدہ بنیادوں پر چلا سکتی ہے اور وہ 1 جون سے نارمل پروازیں بحال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.