ٹیوٹا، مائیکروسافٹ گازو ڈاٹ کام انٹرنیٹ سروس کو مضبوط بنائیں گے

ٹوکیو: ٹیوٹا ایک سروس کے لیے مائیکروسافٹ کے ہمراہ شراکت داری کر رہا ہے جو کاروں،گھریلو کمپیوٹروں اور اسمارٹ فون کو آپس میں ملاتی ہے تاکہ صارفین قریبی سیاحتی مقامات تلاش کر سکیں، سماجی رابطے کی سائٹوں سے مربوط ہو سکیں اور (کار کے) نئے ماڈلوں کے بارے میں جان سکیں۔

ٹیوٹا کی انٹرنیٹ سائٹ Gazoo.com کا بہتر شدہ ورژن 30 مئی سے جاپان میں شروع ہو رہا ہے، اور مائیکروسافٹ کارپوریشن کی “کلاؤڈ” کمپیوٹنگ سروس ونڈوز ایزیور پر مشتمل ہو گا۔ (کلاؤڈ بیسڈ مصنوعات ایسا کوئی بھی سافٹویر یا سروس ہوتی ہے جو آنلائن بذریعہ انٹرنیٹ دستیاب ہو۔ ایسا سافٹویر یا سروس انٹرنیٹ سے منسلک ڈیٹا سنٹر میں نصب ہوتا ہے اور صارفین کہیں سے بھی اس تک رسائی پا سکتے ہیں۔ کلاؤڈ بیسڈ سروسز کی مثال گوگل ڈاکس، جی میل، گوگل ڈرائیو وغیرہ ہیں۔ اب مائیکروسافٹ بھی اس سلسلے میں قدم آگے بڑھا رہا ہے اور اسکائی ڈرائیو جیسی سروسز کے ساتھ میدان میں ہے۔)

ٹیووٹا اپریل 2011 میں مائیکروسافٹ کے ساتھ معاہدے پر پہنچا تھا، تاکہ ٹیلی میٹکس یا کاروں کے لیے نیٹ ورک ٹیکنالوجی پر مل کر کام کیا جا سکے۔ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی میں اچھا خاصا تجربہ کار ٹیوٹا سماجی رابطے کے نیٹ ورکس کی اہمیت بارے پیشن گوئی اور بلاگستان (انٹرنیٹ ویب سائٹیں جن پر لوگ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں، مثلاً خاور اور یاسر جاپانی بلاگ چلاتے ہیں) میں اپنی موجودگی کی اہمیت کے حوالے سے اپنے وقت سے آگے کی سوچ رکھتا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.