جاپانی بینکوں کا لاطینی امریکہ میں کاروباری جیت کے لیے ‘ہولا’ کہہ رہے ہیں

ٹوکیو: بینکاری کے جاپانی دیو لاطینی امریکہ میں کاروباری جیت اور امریکہ میں رسکی قرض داروں کو قرضوں کی فراہمی کے لیے اسپینی بولنے والے بینکاروں کی خدمات حاصل کر رہے ہیں، جیسا کہ وہ وطن میں کم منافع سے لڑنے کے لیے بیرونِ ملک زیادہ گہرائی میں منڈیوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

سومیموتو متسوئی فائنانشل گروپ انکارپوریشن جیسے قرض دہندگان نے یورو زون کے قرضے کے بحران کی وجہ سے یورپی حریفوں کے بھاگنے کے بعد غیر ملکی قرض دینے کے عمل میں اضافہ کیا ہے۔

میزوہو فائنانشل گروپ انکارپوریشن سمیت کئی بینک نئے غیر ملکی قرض داروں کی تلاش میں آگے ہیں، جن میں جاپان سے انتہائی کم تعلق رکھنے والے کارپوریٹ اداروں سے لے کر قدرتی وسائل کو ترقی دینے والے ادارے تک سب شامل ہیں جو زیادہ فنڈز کے متلاشی ہوتے ہیں۔

بینک آف ٹوکیو متسوبشی یو ایف جے لاطینی امریکہ میں مختلف منصوبوں کی فنڈنگ کے لیے اپنا کاروبار مضبوط کر رہا ہے، اور اس کے لیے اسپینی اور پرتگالی بولنے والے خصوصی بینکاروں کو بھرتی کر رہا ہے تاکہ مکمل طور پر مقامی پارٹیوں والے منصوبوں تک رسائی حاصل کی جا

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.