ماسکو: جاپانی وزیر اعظم شینزو ایبے اتوار کو ماسکو میں پہنچے جو ایک عشرے میں پہلا اعلی سطحی دورہ ہے جیسا کہ دونوں ممالک ناسور بنے علاقائی تنازع پر ورق الٹنا چاہ رہے ہیں۔
دونوں ممالک نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد کبھی سرکاری طور پر امن معاہدے پر دستخط نہیں کیے اور ماسکو کے زیرِ کنٹرول کوریل کی لڑی کے چار جزائر پر ٹوکیو کے دعوے کی وجہ سے تعلقات خاص طور پر تناؤ کا شکار رہے ہیں۔
دسمبر میں ایبے کے عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ اور صدر پوٹن نے علاقائی تنازع کا حل تلاش کرنے کے بعد امن معاہدے پر دستخط کے لیے مذاکرات کے آغاز پر اتفاق کیا تھا۔