جاپان، روس کا جزیروں کے تنازع پر مذاکرات کی بحالی پر اتفاق

ماسکو: روسی صدر ولادی میر پوٹن اور جاپانی وزیرِ اعظم شینزو ایبے نے پیر کو عشروں پرانے علاقائی تنازعے، جس نے دونوں اطراف کو دوسری جنگِ عظیم کے بعد امن معاہدے کرنے سے روکا ہوا ہے، کا حل نکالنے کے لیے کوششوں کو ازسرِ نو تازہ کرنے کا عہد کیا۔

کریملن میں دو گھنٹے کے مذاکرات کے بعد انہوں نے اپنے وزرائے خارجہ کو حکم دینے پر اتفاق کیا کہ مذاکرات دوبارہ شروع کیے جائیں تاکہ حل کے مختلف طریقے تلاش کر کے لیڈروں کو پیش کیے جا سکیں۔

ایبے، جو ایک عشرے میں ماسکو کا اعلی سطحی سرکاری دورہ کرنے والے پہلے جاپانی وزیرِ اعظم ہیں، نے اس کے نتائج کو “عظیم نتیجہ” قرار دے کر ان کا خیر مقدم کیا اور کہا وہ روسی لیڈر کے ساتھ مضبوط رشتہ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دونوں لیڈروں کی جانب سے ایک مشترکہ اعلامیے میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک نے دوسری جنگِ عظیم ختم ہونے کے 67 برس بعد بھی امن (جنگ بندی کے) معاہدے پر دستخط نہ کرنے کا عمل “ابنارمل” بات ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.