یوکوہاما کی گلی سے 17 مردہ کوے، 1 مردہ کبوتر برآمد

یوکوہاما: صحت کے حکام منگل کو اس وجہ کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہے تھے جس نے 17 کوؤں اور ایک کبوتر کو ہلاک کر دیا جن کی لاشیں اسی دن قبل ازیں یوکوہاما کی ایک گلی سے دریافت ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق، یہ پرندے صبح 8 بجے کے قریب جے آر کانّائی اسٹیشن سے قریباً 400 میٹر دور ایک تفریحی ضلعے میں 200 میٹر کے حلقے میں دریافت ہوئے۔ این ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ پرندوں پر کوئی بیرونی زخم نہیں تھے۔

صحت کے حکام نے کہا، امکان موجود ہے کہ کسی قسم کا برڈ فلو ان کی موت کا ذمہ دار ہو۔

جاپان ایچ 7 این 9 (H7N9) برڈ فلو کے پھیلاؤ کے خلاف چوکسی کی حالت میں ہے جب تائیوان نے اس مہلک بیماری کے ایک کیس کی اطلاع دی، جو مین لینڈ چین سے باہر دنیا کا پہلا کیس تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.