پورے جاپان میں کول بِز مہم شروع

ٹوکیو: حکومت نے بدھ کو رواں برس کے لیے اپنی کول بِز مہم کا آغاز کیا۔ یہ دفاتر کو بھی ترغیب دیتی ہے کہ اپنے ائیر کنڈیشنروں کو کم کر کے 28 ڈگری سیلسیئس (82.4 درجے فارن ہائٹ) پر سیٹ کریں۔

اگرچہ ٹوکیو میں بدھ کو صبح 9 بجے درجہ حرارت خاصا ٹھنڈا یعنی 13.6 درجے پر تھا جبکہ دوپہر میں 17 درجے سینٹی گریڈ پر تھا، تاہم بہت سے حکومتی ملازمین کو لمبے بازوؤں والی شرٹوں، ٹائیوں اور جیکٹوں کے بغیر آتے جاتے دیکھا جا سکتا تھا۔

کول بز کو 2005 میں اس وقت کے وزیر اعظم جونی چیرو کوئیزومی نے اس مقصد کے لیے شروع کیا تھا کہ کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بجلی کے استعمال میں کمی کی جائے۔ 2011 تک یہ مہم یکم جون سے شروع ہوا کرتی تھی، تاہم پھر اسے بجلی کی بچت کے لیے ایک ماہ پہلے کر لیا گیا جب 11 مارچ کی آفت کے بعد توانائی کی کمی کے خدشات پیدا ہوئے تھے۔

ایک بار پھر اس سال یہ مہم ایک قدم آگے سپر کول بز پر چلی جائے گی، جس میں فیشن کا شوق رکھنے والے لوگ اپنی کھلی ڈلی الوہا شرٹیں پہنیں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.