واشنگٹن: اختلاف کے باوجود امریکہ ایم وی 22 اوسپرے طیاروں کا دوسرا اسکواڈرن اوکی ناوا میں تعینات کرے گا؛ یہ بات اہلکاروں نے پیر کو بتائی۔
طیارے کی سیفٹی پر مسلسل مقامی پریشانی اور آبادی کے احتجاجوں کے دوران سیکرٹری دفاع چک ہیگل اور ان کے جاپانی ہم منصب ایتسونوری اونودیرا نے کہا 12 مزید طیارے اس گرما میں بھیجے جائیں گے۔ دونوں دفاعی سربراہان نے پیر کو پینٹاگون میں معاملات کے ایک سلسلے پر بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔
جاپانی حکومت نے پچھلے سرما میں 12 اوسپرے طیاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی تھی جب پینٹاگون نے اضافی سیکیورٹی یقین دہانیاں کروائیں۔