تائجن تابکاری پروف کپڑے کی نقاب کشائی کرے گا

ٹوکیو: فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے کارکنوں یا پوری دنیا میں کسی بھی تابکار سائٹ پر کام کرنے والوں کو دیکھنا اکثر دکھ کا باعث ہوتا ہے۔ یہ ایک خطرناک کام ہے جس کی شرط ہے کہ کارکن بہادر ہوں، اور بہادر کارکنوں کا حق ہے کہ اچھی نظر آنے والی وردی پہنیں۔ فائر فائٹروں کے پاس وہ کلہاڑے اور بڑے بڑے ٹرینچ کوٹ (واٹر پروف بھاری بھرکم کوٹ) ہوتے ہیں، پولیس والوں کے پاس اکثر خوبصورت نظر آنے والی بلٹ پروف جیکٹیں ہوتی ہیں، لیکن انتہائی تابکاری میں کام کرنے والے کارکنوں کو سفید یا پیلے نظر آنے والے سوٹ پہننے پڑتے ہیں جو کوڑے کے تھیلے لگتے ہیں۔

(اب ایک نیا میٹریل تیار ہوا ہے جس سے خوبصورت نظر آنے والی وردیاں بننا ممکن ہو گا۔) یہ میٹیریل تائجن گروپ نے تیار کیا ہے، جو آرامڈ فائبر ٹیکنالوجی (گرمی سے بچانے والا مصنوعی ریشہ) میں صفِ اول کی کمپنی ہے۔ تابکاری سے بچاؤ کا ہدف حاصل کرنے کے لیے تائجن نے اپنے دو موجود میٹیریل ٹیکنورا اور ٹوارون لیے اور انہیں ٹنگسٹن (پرانے پیلے بلبوں میں اسی دھات کی کوائل جلا کرتی تھی، اور جب کوائل ٹوٹ جاتی تو کہتے بلب فیوز ہو گیا ہے) کے ساتھ ملا دیا تاکہ تابکاری سے ڈھال مہیا ہو سکے۔ تائجن اس “ٹنگسٹن پلپ” کو تابکاری روک کاغذ میں بھی استعمال کر سکتا ہے۔ ان میٹریلز کی مہیا کردہ تابکاری سے حفاظت ان میں استعمال کر دہ ٹنگسٹن کی مقدار پر منحصر ہوتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.