بوئنگ کی جانب سے جاپانی اخبارات میں پورے پورے صفحے کے اشتہارات

ٹوکیو: مسائل سے نبرد آزما طیارہ ساز ادارے بوئنگ نے پیر کو جاپانی اخبارات میں پورے پورے صفحات کے اشتہار چھپوائے جیسا کہ وہ پوری دنیا میں ڈریم لائنر کی گراؤنڈنگ کے بعد اپنی ساکھ کی بحالی کے لیے کوشاں ہے۔

امریکی مینوفیکچرر جاپان میں ایک دفاعی انداز کی لڑائی لڑ رہا ہے، جو اس کے مسائل زدہ 787 طیارے کی سب سے بڑی اکلوتی مارکیٹ ہے۔

بوئنگ نے ایک اشتہار، جس میں محوِ پرواز ڈریم لائنز کی ایک تصویر تھی، میں کہا، “ہم متاثر ہونے والے جاپانی گاہکوں اور کمپنیوں سے مسئلے اور ہمارے نئے بوئنگ 787 کی وجہ سے پریشانی پیدا ہونے پر دل کی گہرائیوں سے معذرت خواہ ہیں”۔

اس نے کہا، “اگر گرمی جیسا کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے، تو نئی کیسنگ اور ہوا پھینکنے کا نظام پروازوں اور مسافروں کی حفاظت کو کسی قسم کے گزند سے محفوظ رکھے گا اور طیارے کو اپنی منزل تک محفوظ اڑان کے قابل بنائے گا”۔

یہ اشتہار پانچ قومی اخبارات اور بڑے علاقائی اخبارات میں ظاہر ہوا، جن میں یومیوری، آساہی، اور مانیچی شامل ہیں جو دنیا کے چار سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اخبارات میں سے تین ہیں، جن کے صبح کے شمارے کی مجموعی کاپیوں کی فروخت 21 ملین سے زیادہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.