ٹوکیو: کاناگاوا کی صوبائی پولیس نے پراسیکیوٹران کو یوکوہاما کے ایک پب مالک کے سلسلے میں دستاویزات بھیجی ہیں جس پر شبہ ہے کہ اس کی دو خاتون اراکینِ عملہ نے تفریحی کاروبار کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کم سن لڑکیوں کے ایک گروہ، جن میں ایلیمنٹری اسکول کے چھٹی کلاس کی طالبات بھی تھیں، کو بئیر اور دوسرے الکوحل والے مشروبات پیش کیے۔
پولیس کے مطابق، جب پب کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی تو لڑکیوں نے کہا “یوکوہاما میں ایک پب کے بارے میں افواہیں پھیل رہی تھیں کہ وہ بچوں کو بھی الکوحل پیش کر دیتے ہیں”۔ عملے نے مذکورہ مشروبات پیش کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، “ہم تقریباً جانتے ہی تھے کہ وہ بچے ہیں، لیکن ہم نے ان کی شناخت چیک کرنے کی زحمت نہیں کی”۔
پولیس نے یوکوہاما کے تسورومی وارڈ میں واقع دائیا پب پر الزام لگایا کہ اس نے 6 جنوری کو 12 سے 15 سال کی عمر کی چھ لڑکیوں کے ایک گروپ کو بیئر اور مخلوط مشروبات پیش کیے۔
7 جنوری کو صبح صبح کے اوقات میں اسی گروپ کے کچھ اراکین کو حفاظتی تحویل میں لیا گیا تھا جب انہیں کاواساکی کے سیوائی وارڈ میں ایک دوکان سے الکوحل چراتے ہوئے پکڑ لیا گیا۔