ہوکائیدو میں برفباری، پورے جاپان میں ٹھنڈا موسمِ بہار جاری

ٹوکیو: بے موسمی کم درجہ حرارت جاپان کے موسمِ بہار کو ٹھنڈا رکھے ہوئے ہیں، جس کا نتیجہ ملک کے شمال مشرق میں برفباری کی صورت میں نکلا۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جمعہ کو کہا، ہوکائیدو میں اس برس درجہ ہائے حرارت اوسط سے 5 درجے کم رہے ہیں، جیسا کہ سردی کی محدود لہر جاری ہے جس نے موسم بہار کے اختتام کے قریب غیر معمولی سرد ہوائیں اور برفانی طوفان چلائے ہیں۔ ایجنسی نے مزید کہا کہ پورے جاپان میں اس ہفتے درجہ ہائے حرارت مئی کے آغاز میں معمول کے درجہ حرارت سے 2 تا 8 درجے کم رہے ہیں۔

ایجنسی نے پیشن گوئی کی ہے کہ سردی کی مختصر لہر ہفتے تک برقرار رہے گی۔

دریں اثناء، بے موسمی سرد موسم کے نتیجے میں فاسٹ ریٹیلنگ کمپنی نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے یونیکلو کپڑوں کے اسٹورز کی بکری پچھلے برس اپریل کے مقابلے میں 3 فیصد کم رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.