جاپان ائیر لائن کی جانب سے تبدیل شدہ ڈریم لائنر کی آزمائشی پروازیں

ٹوکیو: جاپان ائیر لائنز نے پوری دنیا میں طیارے کی گراؤنڈنگ کے بعد جمعرات کو پہلی مرتبہ بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کی اپنی پہلی آزمائشی پرواز منعقد کی، جیسا کہ وہ جون میں تجارتی پروازیں بحال کرنے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

جے اے ایل نے کہا اس کے طیارے نے ٹوکیو کے ہانیدا ہوائی اڈے سے جمعرات کو علی الصبح اڑان بھری اور شمالی جاپان پر دو گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس آیا جس میں تبدیل شدہ بیٹری نظام میں کسی قسم کی خرابی کا پتا نہیں لگا۔

ایک ترجمان کے مطابق، کمپنی اسی دن بعد میں ٹوکیو کے نواح میں واقع ناریتا کے ہوائی اڈے سے ایک اور آزمائشی پرواز کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یہ آزمائشی پرواز اس وقت سامنے آئی ہے جب جے اے ایل کی حریف ہوائی کمپنی آل نیپون ائیر ویز نے امریکی نگران ادارے کی جانب سے بوئنگ کے تجویز کردہ بیٹری فکس کی منظوری کے بعد اپنے ملکیتی اگلی نسل کے جیٹ طیارے کی آزمائشی پرواز منعقد کی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.