اوداوارا: ایک جونیئر ہائی اسکول کے لڑکے اور دو جونیئر ہائی اسکول کی لڑکیوں کو حکام کے حوالے کیا گیا ہے جب انہوں نے اوداوار، صوبہ کاناگاوا میں دو اسکولوں کی عمارات کو مبینہ طور پر نقصان پہنچایا۔
ٹی بی ایس کے مطابق، دو 13 سالہ لڑکیوں نے فروری میں مبینہ طور پر ساکاوا جونیئر ہائی اسکول میں نقب لگائی۔ ان پر الزام ہے کہ اندر جانے کے بعد انہوں نے کھڑکیاں توڑیں اور پانی کے نل کھول دئیے جس سے اسکول کی عمارات کے فرش زیر آب آ گئے۔ ان لڑکوں کو کاناگاوا کے مرکز برائے مشاورتِ اطفال کے سپرد کیا گیا ہے، جو اس کیس سے نپٹے گا۔
پولیس نے ایک لڑکی کے حوالے سے بتایا، “میں نے ایک مانگا (کارٹون، اینی میٹڈ فلموں وغیرہ کی ایک جاپانی قسم) میں ایسا کرتے ہوئے دیکھا اور اس کی نقل کی”۔
دریں اثناء، مارچ میں ایک 14 سالہ جونیئر ہائی اسکول کے لڑکے کو حراست میں لیا گیا تھا جس نے ملتا جلتا طریقہ استعمال کرتے ہوئے کوزو جونیئر ہائی اسکول میں غارت گری مچائی۔