ایبے کا ‘خفیہ’ آئین کا منصوبہ سول حقوق پر خدشات بڑھانے کا باعث

ٹوکیو: وزیرِ اعظم جاپان کے آئین، جسے امریکہ نے دوسری جنگِ عظیم کے بعد تشکیل دیا تھا، پر نظرِ ثانی کی خواہش کو کوئی راز بنا کر نہیں رکھتے، تاکہ ملک کے فوج رکھنے کے حق کو باضابطہ بنایا جا سکے — تاہم ناقدین کہتے ہیں کہ ان کے منصوبے اور گہرائی میں جاتے ہیں اور جاپان کو اس کے سماجی طور پر قدامت پسند، استبدادی ماضی کی جانب لوٹا سکتے ہیں۔

اب وہ آئین پر نظرِ ثانی کے لیے رکاوٹ کو کم کرنے کے متلاشی ہو رہے ہیں جو اس کی شق 9  –جو اگر سختی سے نافذ کی جائے تو کسی بھی قسم کی فوج پر پابندی لگاتی ہے–میں تاریخی تبدیلی کا پیش خیمہ ہے۔

ایکٹوسٹوں اور عالموں کے مطابق، تاہم، ایبے کی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی جانب سے آئین کے ایک مسودے میں تجویز کردہ وسیع تبدیلیاں چارٹر کے قلب پر حملہ کر سکتی ہیں اور بنیادی سول حقوق کو نشانہ بنا سکتی ہیں جو میڈیا کی زبان بندی کر سکتا ہے، صنفی مساوات کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور عمومی طور پر ایک استبدادی ریاست کے لیے دروازہ کھول سکتا ہے۔

آئینی دانشوروں کے مطابق، ایل ڈی پی کا مسودہ، جسے پارٹی نے پچھلے برس منظور کیا تھا، کائناتی انسانی حقوق کے بنیادی تصور کی نفی کرے گا، جو جاپانی قدامت پسندوں کی دلیل کے مطابق مغربی تصور ہے اور جاپان کی روایتی ثقافت اور اقدار کے ساتھ ہم آہنگ نہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.