جاپانی فرانسیسی کنسورشیم ترکی کا ایٹمی پلانٹ تعمیر کرے گا

انقرہ: وزارتِ توانائی کے ایک سینئر اہلکار نے جمعرات کو کہا، ایک جاپانی ور فرانسیسی کنسورشیم نے ترکی کے بحیرہ اسود کے ساحل پر ایک ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا 22 ارب ڈالر کا ٹھیکہ جیت لیا ہے۔

کنسورشیم سے قریب ایک صنعتی ذرائع نے بتایا، کنسورشیم میں جاپان کی متسوبشی اور توانائی مہیا کار ایتوچُو، فرانسیسی کمپنی جی ڈی ایف سوئز اور ایک ترکی کمپنی، جس کا تعین ابھی کیا جانا ہے، شامل ہو گی۔

ترکی کا دوسرا ایٹمی بجلی گھر تعمیر کرنے کا معاہدہ فوکوشیما کی ایٹمی آفت کے بعد کوئی سمندر پار منصوبہ حاصل کرنے کے سلسلے میں پہلی جاپانی کامیابی ہے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا، سینوپ میں پلانٹ کا معاہدہ جاپانی فرموں کے لیے مزید ایٹمی معاہدوں کی جانب لے جا سکتا ہے۔

چینی کمپنی ‘چائنہ گوانگ ڈونگ نیوکلیئر پاور ہولڈنگ کو’ سینوپ منصوبے کی ایک اور صفِ اول کی امیدوار تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.