پاکستان جاپان دوستی بازار اختتام کو پہنجا۔

ٹوکیو (رپورٹ: شاہد مجید) سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کے زیر اہتمام جاپان پاکستان دوستی بازار دو روز جاری رہنے کے بعد ختم ہوگیا ہے۔
دو روز جاری رہنے والے دوستی بازار میں دنیا بھر کی قومیت کے لوگوں نے شرکت کی۔ پاکستانی کھانوں کے علاوہ پاکستانی ملبوسات، مہندی اور دیگر اسٹالز لگائے گئے تھے۔
دوستی بازار افتتاح سے لے کر ختم ہونے تک لوگوں کی توجہ کا باعث بنا رہا۔
بازار کی خاص بات مشہور جاپانی پہلوان انوکی کی شرکت اور اس کے بعد جاپان کے سابق وزیر اعظم یوکیو ہاتوہامہ کی شرکت تھے۔
پاکستان سے آئے ہوئے قوالوں کی مشہور علی دا ملنگ میں تے علی دا ملنگ پر سفارتخانہ کے عملے سمیت دیگر لوگوں نے بھرپور داد دی۔ سفیر پاکستان فرخ عامل اپنے دیگر سفارتی عملے کے ساتھ بازار میں لوگوں سے گھل مل کر ان کی خیریت دریافت کرنے کے ساتھ انتظامات کا بھی جائزہ لیتے ہوئے۔ بازار کے انتظٓمات بہترین طریقہ سے سرانجام دیئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.