پی پی پی کے جیالوں کی پاک جاپان دوستی بازار میں شمولیت

ٹوکیو (رپورٹ: شاہد مجید) جاپان میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے جیالوں نے عزم کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی خاطر اور اپنے شہید قائد ذوالفقار علی بھٹو اور شہید رانی اور دیگر کارکنوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ پیپلز پارٹی جاپان کے ممتاز رہنمائوں نے پاکستان جاپان دوستی بازار کے موقع پر ملاقات کے دوران عہد کیا ہے کہ پارٹی کے نظریہ کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور کہا گیا ہے کہ 11 مئی کے انتخابات میں پی پی ملک بھر میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔