اوساکا: پیر کو ایک طیارے کے انجن کو آگ لگ گئی جب وہ اوساکا کے ہوائی اڈے پر اترا تھا تاہم اس پر سوار 52 مسافروں اور عملے کے تین اراکین کو کوئی گزند نہیں پہنچا۔
دو انجنوں والا طیارہ ‘بمبارڈیر سی آر جے 200’ جے ائیر کے تحت چلتا ہے، جو جاپان ائیر لائنز کی ایک کمپنی ہے۔ فُوجی ٹی وی کے مطابق، یہ اوئیتا سے ایک پرواز کے بعد دوپہر 12:11 بجے اوساکا کے ہوائی اڈے پر اترا۔
پائلٹ کے مطابق دائیں انجن نے اس وقت آگ پکڑ لی جب طیارہ ٹرمینل کی جانب ٹیکسی کر رہا تھا۔ تاہم اس نے پر پہ موجود گُل گیر (آگ بجھانے والا آلہ) چالو کر دیا اور آگ بجھ گئی۔
وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا وہ منگل کو اوساکا میں ایک ٹیم بھیجے گا تاکہ اس آگ کی وجہ کی تفتیش کی جا سکے۔