سائیتاما: سائیتاما میں ایک 61 سالہ شخص کو اپنی ساتھ والی پڑوسن کو قتل کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا گیا ہے جب اس نے مبینہ طور پر اُس کی کمر میں باورچی خانے والا چاقو گھونپ دیا۔
پولیس کے مطابق، تاکے ہیرو ساتو نامی یہ شخص پیر کو اس حملے سے قبل پولیس اسٹیشن آیا اور اپنی 60 سالہ پڑوسن کے خلاف شکایت درج کروانے کی کوشش کی۔ ٹی بی ایس نے پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا کہ ڈیوٹی پر موجود افسر ساتو کی شکایت کی نوعیت نہ سمجھ سکا اور اسے گھر واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔
تھوڑی ہی دیر بعد ساتو نے مبینہ طور پر اس عورت کو کمر میں وار کر کے گھائل کر دیا۔ عورت کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ابھی تک نازک حالت میں ہے۔ پولیس نے منگل کو کہا، ساتو پر اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران ساتو کے بیان کے مطابق متاثرہ عورت برقی مقناطیسی لہریں استعمال کر کے اسے ہراساں کر رہی تھی۔